کراچی:
چین، بھارت اور جنوبی کوریا میں طلب بڑھنے سے ایشیائی مارکیٹس میں قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی قیمتیں بڑھ کر 2014کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
توانائی ماہرین کاکہناہے کہ چین نے گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ایل این جی کی بڑے پیمانے پر اسپاٹ خریداری کی تھی، ایشیائی ممالک میں گرمی کی شدت سے بھی ایل این جی کی کھپت بڑھی جس سے قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا مگر اس کی وجہ سے ایل این جی کی کھپت میں کمی آسکتی ہے کیونکہ صنعتی صارفین توانائی کے متبادل ذرائع اختیار کریں گے۔
ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی 3 وجوہ ہیں جن میں گیس فیلڈز میں مینٹی ننس کے باعث قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی، صنعتوں کی تیل سے گیس پر منتقلی کی وجہ سے کھپت میں اضافہ اور آنے والے موسم سرما کے لیے ذخیرہ اندوزی شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.