آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول سے چند کلومیٹر دور چھمب سیکٹر میں دھماکے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب چھمب سیکٹر میں دھماکے سے 5 جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکا بھارتی دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.