ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے 3 جوان شہید

لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکڑ پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج  کے تین جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں میں ضلع جھنگ کے صوبیدار محمد ریاض، نوشہرو فیروز کے لانس حوالدار عزیز آللہ اور ایبٹ آباد کے سپاہی شاہد منصب شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے جواب میں بھارتی چوکیوں پر خاموشی طاری ہوگئی، بھارتی سائیڈ پر جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.