ایف بی آر مقدمات لڑنے کیلیے ماہر مالیاتی قانون کی خدمات لے گا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مختلف عدالتوں و دیگر قانونی فورمز پر زیر سماعت مقدمات میں معاونت کے لیے مالیاتی قوانین کے ماہر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مالیاتی قانون کے ماہر کی تعیناتی کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی منظوری کے لیے معاملہ جمعہ کو ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔مذکورہ افسر نے بتایا کہ ماہر مالیاتی قوانین کے نہ ہونے کی وجہ سے ایف بی آر کو مالی امور کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مختلف قانونی فورمز پر زیر سماعت کیسوں میں بھی معاونت و مشاورت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف بی آر میں فسکل لا ایکسپرٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل جمعہ کو معاملے کا تفصیلی جائزہ لے کر ایف بی آر میں فسکل لا ایکسپرٹ تعینات کرنے کے بارے میں حتمی منظوری دے گی۔

تبصرے بند ہیں.