لاہور:
رواں ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے قومی کھلاڑیوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جوڈو، تائیکوانڈو اور باکسنگ کے کھلاڑی ماہر کوچزکی نگرانی میں بھر پور ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان کے مطابق پاکستان جوڈو فیڈریشن نے انڈونیشیا کے شہرجکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز کیلیے حتمی 2 رکنی قومی جوڈو ٹیم کا انتحاب کیا، ایشین گیمز 18 اگست سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں شروع ہوںگے جس میں جوڈو کا ایونٹ 28 اگست کو کھیلا جائیگا، انھوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلیے شاہ حسین شاہ جاپان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ قیصر خان یہاں پرتیاری میں مصروف ہے۔ انھوں نے کہا کہ گیمز کیلیے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
تبصرے بند ہیں.