ایشز چوتھا ٹیسٹ:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

میلبورن()ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیدی،کینگروز تیسرا میچ جیت کر سات سال بعد انگلش ٹیم کو سیریز میں شکست دینے کا معرکہ پہلے ہی سر کر چکے ہیں۔

میلبورن میں ہونیوالے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا،میزبان کینگروز نے دو اکتیس رنز کا ہدف دو وکٹوں پر حاصل کیا۔اوپنر کرس روجرز نے 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،شین واٹسن تراسی رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،اس سے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 204 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔آسٹریلوی بولر مچل جونسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،آسٹریلیا نے اس سے پہلے دو ہزار سات میں ہوم گراؤنڈ پر انگلش حریف کو پانچ صفر سے زیر کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.