لاہور( شوبزڈیسک) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتاہے کہ ہمارے معاشرے کی کوئی سمت نہیں اور ہر کوئی اپنے راستے پر گامزن ہے ،مہذب معاشروںمیںبھیڑ چال جیسی صورتحال نہیں ہوتی کہ جہاں پر آپ اپنی منزل کے حصول کیلئے دوسروں کوکچلنے اور ذبح کرنے سے بھی گریز نہ کریں ۔اپنے ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ میں تین دہائیں قبل اور آج کو دیکھتا ہوں تومعاشرے میں رہنے والے لوگوں میں بے پناہ تبدیلی آئی ہے ، رشتوں ،قریبی لوگوں اور دوستو ں کیلئے احساس ختم ہو گیا ہے اورہر کسی کی کوشش ہے کہ صرف اس کی گاڑی منزل پر پہنچ جائے اور اس کیلئے کوئی اس کا ایندھن بھی بنتا ہے تو اسے کوئی پرواہ نہیں۔ جب معاشرے بے حس ہو جائیں تو انہیں سوائے بربادی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا لیکن بالآخر انہیںاپنے اصل کی طر ف واپس لوٹنا پڑتا ہے ۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارناہوگاانہیں محبت دینا ہو گی اور ان کے غم اور خوشی میں شامل ہونا گا اور یہی مثبت رجحان خاندانوں سے معاشرے میں فروغ پائے گا۔
تبصرے بند ہیں.