اہلیہ کا شاعرانہ اظہار محبت عمران اشرف کو بھاگیا

مجھ کو فرصت ہی کہاں موسم سْہانا دیکھوں،میں تیری ذات سے نکلوں تو زمانہ دیکھوں،سالگرہ پر اہلیہ کا پیغام

لاہور (شوبزڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی اہلیہ کرن عمران نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر اْن سے شاعرانہ انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔عمران اشرف کی سالگرہ کے موقع پر اْن کی اہلیہ کرن عمران نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رْخ کرتے ہوئے اپنے شوہر کیلئے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔کرن عمران نے انسٹاگرام پر عمران اشرف کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اْنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عمران اشرف کی اہلیہ نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے شوہر سے محبت کا اظہار کچھ اِس طرح کیا۔’’ مجھ کو فرصت ہی کہاں موسم سْہانا دیکھوں،میں تیری ذات سے نکلوں تو زمانہ دیکھوں‘‘۔اہلیہ کے شاعرانہ اندازِ محبت نے عمران اشرف کو اْن کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا، اداکار نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ دل سے لکھا ہے آپ نے، شکریہ شکریہ۔‘کرن عمران نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دل چاہ رہا ہے، اْسے اور چاہا جائے۔‘واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن عمران 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور گزشتہ سال اْن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام روہم اشرف ہے۔

تبصرے بند ہیں.