کراچی:
پاکستان سے گزشتہ ماہ برآمدات میں معمولی بہتری دیکھی گئی جس کی وجہ سے برآمدات میں تنزلی کی رفتار جولائی سے اکتوبر کی مدت میں گھٹ کر 6.31 فیصد رہ گئی، اس دوران بشمول 6ارب ڈالر کی اشیا برآمد کی جاسکیں۔
بیورو شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں برآمدات کی مالیت برآمدات 6.31فیصد گھٹ کر6ارب 43کروڑ 20لاکھ ڈالر اور درآمدات 8.60 فیصد کے اضافے سے 15ارب 75کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 22 فیصد کے نمایاں اضافے سے 9 ارب 31کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4ماہ کے دوران برآمدات6ارب 86کروڑ 50 لاکھ ڈالر، درآمدات 14ارب 50کروڑ 40لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ7ارب 63کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
تبصرے بند ہیں.