اکبر بگٹی کیس،سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکبر بگٹی کیس میں سابق صدر پرویز کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ سابق صدر کی ضمانت دس دس لاکھ مچلکے پر منظور ہوئی۔ مچلکے ڈپٹی رجسٹرار آفس میں جمع کرائے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اکبر بگٹی کیس میں سابق صدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ کی سماعت کی۔ عدالت نے پراسیکیوٹر بلوچستان سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کیا شواہد ہیں کہ مشرف نے بگٹی کے قتل کی سازش کی۔ اس پر پراسیکیوٹر بلوچستان نے کہنا تھا کہ شواہد موجود ہیں، شریک ملزمان کے بیانات موجود ہیں،جب کہ حملوں کی سی ڈیز بھی موجود ہیں۔ عدالت نے پراسیکیوٹر بلوچستان کے بیان پر استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا کسی نے مشرف کو مجرمانہ سازش کرتے ہوئے دیکھا ؟ پراسیکیوٹر بلوچستان نے ان سوالوں کا نفی میں جواب دیا جس پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پرویز مشرف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ 10،10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جمع کروائے جائیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف صرف اکبر بگٹی کیس میں ہی گرفتار تھے۔

تبصرے بند ہیں.