اسلام آباد:
25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں عدلیہ مخالف نعروں پر اپوزیشن جماعتوں کے مظاہرین کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے گزشتہ روز کئے گئے احتجاج میں عدلیہ مخالف نعروں کی بنیاد پر تھانہ سیکریٹریٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
تبصرے بند ہیں.