اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پشاوردھماکے میں ملوث نیٹ ورک کاپتہ چلالیا،دنیامیں عالمی جنگ کے خطرات ہیں،آپ کیسے ملک چلائیں گے؟جیلوں سے بچنے والے جلدقانون کے دائرے میں ہوں گے،پشاوردھماکے کے6ملزمان تک پہنچ گئے ہیں، غیرملکی طاقتیں ملک میں عدم استحکام چاہتی ہیں،ہمیں کسی مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں،پہلے ہی کہاتھایہ23 مارچ کولانگ مارچ نہیں کریں گے،عدم اعتمادکیلئے172 افراداپوزیشن نے لے کرآنے ہیں،اپوزیشن کوتحریک عدم اعتمادمیں ناکامی ہوگی،اگرآپ ہاریں گے توکہیں گے تھرڈامپائر نے ہرایا،شکرہے آپ خودکہہ رہے ہیں کہ امپائرنیوٹرل ہے،23 مارچ کوجے10سی کے جدیدطیارے فلائی پاسٹ کریں گے،وزیراعظم عمران خان آزادخارجہ پالیسی پرعمل پیراہیں،ملک زلزلے، سیلاب سے نہیں،انتشارسے تباہ ہوتے ہیں،پیپلزپارٹی کے مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی،آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کیلئے روٹ تبدیل کرنے پرپی پی کے مشکورہیں، سیاست میں دروازے بندنہیں کیے جاسکتے،اپوزیشن والوں کے چہروں سے لگتاہے ہارنے جارہے ہیں،عمران خان سب کوایک ہی ٹوکرے میں بندکردےگا،اپوزیشن کی سیاست دفن ہوجائیگی۔
تبصرے بند ہیں.