اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانچویں کلاس تک یکساں نصاب تعلیم لائے،سب سے زیادہ جملہ جومیں استعمال کرتاہوں وہ ہے”گھبرانانہیں”،ویسٹ انڈیزجاتے تھے توٹیم کوکہتاتھا”گھبرانا نہیں”،مشکل وقت میں اقتدارسنبھالاتوکابینہ کوکہتاتھا “گھبرانا نہیں”،اب اپوزیشن کوکہتاہوں”گھبرانا نہیں”،مجھے اندازہ تھامشکل وقت سے گزریں گے،حکومت سنبھالی توحالات بہت برے تھے،بل گیٹس کودورہ پاکستان کی دعوت دی،بل گیٹس نے پولیوکے خاتمے کےلئے بہت مدد کی،پچھلے ایک سال میں پولیوکاایک کیس سامنے نہیں آیا،وزیراعظم کارجسٹرڈفری لانسرز کیلئے ٹیکس ختم کرنے کااعلان‘رجسٹرڈفری لانسرزکی آمدن پرٹیکس نہیں ہوگا،دنیابھرمیں نوجوان آئی ٹی شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں،آئی ٹی کاشعبہ نوجوان نسل کے لیے ہے،نوجوانوں کوٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنا ہوگا،پاکستان کا کرکٹ اسٹرکچرتبدیل کررہے ہیں،مستقبل میں پاکستانی ٹیم کوہرانامشکل ہوگا،ہرشعبے میں سسٹم کوبہتربناناہوگا،ہماراتعلیمی سسٹم لوگوں کواوپرنہیں آنے دیتا۔
تبصرے بند ہیں.