اپوزیشن جماعتیں بجٹ کیخلاف مشترکہ احتجاجی حکمت عملی پر متفق

اسلام آباد: مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی طرف سے مالی سال 2013-14کے وفاقی بجٹ پیش ہوتے ہی حزب اختلاف کی جماعتوںنے بھی سرجوڑ لیے، متفقہ حکمت عملی اپنانے پراتفاق کیاہے۔ اس سلسلے میںگزشتہ روزقومی اسمبلی میںقائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میںپیپلزپارٹی کے علاوہ تحریک انصاف اورمتحدہ قومی موومنٹ کے ارکان بھی شریک ہوئے۔تحریک انصاف کی طرف سے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی، ڈاکٹرعارف علوی اور شیریںمزاری جبکہ متحدہ کی طرف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر عبد الرشیدگوڈیل نے شرکت کی۔اجلاس میںموجودہ بجٹ کی خامیوں اورنقائص کوعوام کے سامنے رکھنے کیلئے مشترکہ پالیسی وضع کرنے بارے بھی تبادلہ خیال کیاگیااورفیصلہ کیاگیاکہ عوام دشمن بجٹ کیخلاف حکومت کیخلاف بھرپوراحتجاج کیاجائیگا۔اجلاس کے بعدصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ نے بتایا کہ اسمبلی کے اندر فرینڈلی نہیںبلکہ جانداراورمثبت اپوزیشن کاکردارادا کرینگے کیوںکہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔اس موقع پرشاہ محمودقریشی نے کہاکہ اپوزیشن کااتحادوقت کی ضرورت ہے،تحریک انصاف کے ماہرین کی ٹیم بجٹ کاجائزہ لے رہی ہے جس کے بعدپارٹی سطح پررائے دی جائیگی تاہم اس بجٹ کوکسی بھی صورت عوام دوست نہیںکہاجاسکتا

تبصرے بند ہیں.