حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی کا پہلا اجلاس جاری ہے جس میں رہبر کمیٹی کے تمام ممبران اجلاس میں شریک ہیں۔اجلاس میں (ن) لیگ سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پیپلز پارٹی سے فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، جعمیت علماء اسلام (ف) سے اکرم خان درانی، نیشنل پارٹی سے میر حاصل بزنجو، اے این پی سے میاں افتخار، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے عثمان کاکڑ، قومی وطن پارٹی سے ہاشم بابر، جمعیت علماء پاکستان سے اویس نورانی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث سے شفیق پسروری شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چئیرمین سینیٹ کو ہٹانے اور حکومت مخالف تحریک سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت جاری ہے تاہم آج کے اجلاس کا اہم ایجنڈا رہبر کمیٹی کے چیئرمین کاانتخاب ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.