اٹلانٹا ٹینس: لیٹن ہیوٹ نے پہلا مرحلہ عبور کرلیا

اٹلانٹا / امریکا: اٹلانٹا اوپن ٹینس میں سابق ورلڈ نمبرون لیٹن ہیوٹ نے پہلا مرحلہ عبور کرلیا،اسٹینفورڈ میں جاری ویسٹ کلاسک ویمنز ٹینس میں سیکنڈ سیڈ سمانتھا اسٹوسر کو اولگا گورٹسووا نے ٹھکانے لگادیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلانٹا مینز ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں لیٹن ہیوٹ نے فرانس کے ایڈورڈ روجر ویسلن کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4،6-4 سے مات دی، دیگر میچز میں روس کے ایوگینے ڈونسکی نے امریکا کے بھارتی نژاد پلیئر راجیورام کو 6-3،6-4 سے قابو کرلیا،کولمبیا کے سانتیاگو گیرالڈو نے میزبان کھلاڑی جیک سوک کو 7-5،6-4 سے زیر کیا، ازبکستان کے ڈینس استومن نے سلواکین حریف لوکاس لیکو پر 6-1،6-3 سے غلبہ پالیا، مارڈی فش نے مچل روسیل کو 6-2،6-4 سے مات دی۔دوسری جانب ویسٹ کلاسک ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں اولگا گورٹسووا نے سیکنڈ سیڈ سمانتھا اسٹوسر کی چھٹی کردی، ان کی جیت کا اسکور 6-2،6-4 رہا، ارسزیلا ریڈوانسکا نے کرسٹینا میک ہیل کو 6-1،6-3 سے زیر کیا، آسٹریا کی تمیرا پاسزک نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، حریف ایلیا کدریتسوا کو 6-1،7-6 اور3-0 کے اسکور پر مقابلے سے دستبردار ہوگئیں، امریکا کی وارویرا لیپچنکو نے پرتگالی پلیئر مچیلا لارچر ڈی بریٹو کو 6-2،6-4 سے قابو کیا۔ روسی پلیئر ویرا ڈوچیوینا نے کیوی حریف مارینا ایراکووک کو 6-2،6-1 سے زیر کرلیا، امریکی پلیئر کوکو ویندے ویگ نے رومانیہ کی مونیکا نیکولیسکو کو6-0،6-3 سے مات دی، بیلجیئم کی یانیا وکمائر کو سلواکیہ کی ڈنیلا ہنچووا نے 6-2،4-6 اور6-0 سے شکست دے دی۔ سوئس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میچز میں روسی پلیئر میخائل یوزنی نے اسپینش حریف پبلو الیجاندرو کو 6-3،4-6 اور6-3 سے ہرایا، ارجنٹائن کے جوآن مناکو نے دوسرے ہسپانوی کھلاڑی گولیرمو گارشیا لوپز کو 6-1،6-2 سے مات دی، فلکیانو لوپز نے روس کے آندرے کوزینٹسوف کو 6-4 اور6-3 سے ہرا دیا۔

تبصرے بند ہیں.