لندن:
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک پارک میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دینے آئیں تو انھیں ایک خاتون کے کئی سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے کہا ہیلو ریحام خان، کیا میں آپ سے سوال پوچھ سکتی ہوں؟ کیا آپ عائشہ گلالئی کی جماعت میں شامل ہو رہی ہیں؟ کیا آپ بشریٰ بی بی سے جلن محسوس کرتی ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ یا تو آپ بولتی رہیں یا مجھے جواب دینے دیں۔
تبصرے بند ہیں.