آٹھویںکیریبیئن پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

لیگ کے دونوں سیمی فائنلز 8 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ لیگ چیمپئن کا فیصلہ 10 ستمبر کو ہوگا

ٹرینیڈاڈ (سپو ر ٹس ڈیسک) آٹھویں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں (آج) بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں لیگ کی ناقابل شکستٹرینباگو نائٹ رائیڈرز اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔ جمیکا تلاواز کی قیادت رومین پائول کریںگے جبکہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم کی قیادت ریاد ایمرت کریںگے۔دوسرے میچ میں سینٹ لوسیا زوکس کا مقابلہ گیانا ایمیزون واریئرز سے ہوگا۔ گیانا ایمیزون واریئرز کی کپتانی کرس گرین کرینگے جبکہ سینٹ لوسیا زوکس کی ٹیم کی قیادت ڈیرن سمی کریں گے۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں شروع ہوچکا ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔سی پی ایل میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن میں گیانا ایمیزون واریئرز، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، جمیکا تلاواز، بارباڈوس ٹریڈینٹس اور سینٹ لوسیا زوکس شامل ہیں۔کیریبیئن پریمیئر لیگ کے تمام میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے مقام پر کھیلے جائیںگے۔ لیگ میں فائنل سمیت 33 میچز کھیلے جائیںگے۔ لیگ کے دونوں سیمی فائنلز 8 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ لیگ چیمپئن کا فیصلہ 10 ستمبر کو ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.