کولمبو / نئی دہلی:
آلودگی نے سری لنکا اور بھارت کے تعلقات آلودہ کردیے خراب فضا میں میچ کھلانے پر آئی لینڈرز نے آئی سی سی سے میزبان کی شکایت لگا دی۔
وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا کا کہنا ہے کہ کونسل نے ہمیں ضروری کارروائی کی یقین دہانی کرا دی، ہم نہیں جانتے یہ ایکشن کس قسم کا ہوگا، دوسری جانب سری لنکن ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی حلقوں کی جانب سے اسموگ کے نام پر بہانے بازی کا الزام مسترد کردیا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان فیروڑ شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم دہلی پر کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوچکا،البتہ اس دوران شہر میں اسموگ کی وجہ سے مہمان کھلاڑیوں کی حالت غیر ہونے کا معاملہ بدستور موجود ہے، وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے بتایا کہ ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے دہلی کی آلودہ فضا میں میچ کے حوالے سے شکایت کی ہے، جس پر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے ہمیں مناسب قدم اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،البتہ ہم نہیں جانتے کہ اس معاملے میں آئی سی سی کی جانب سے کیا اقدام کیا جاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.