آسٹریلیا میں معاوضوں کا تنازع مزید سنگین ہوگیا

برسبین: 

آسٹریلوی کرکٹ میں معاوضوں کا تنازع مزید سنگین ہوگیا ہے۔

آئندہ ماہ دورئہ بنگلادیش اور پھر رواں برس شیڈول ایشز سیریز پر بدستور خطرے کی تلوار لٹک رہی ہے، جمعے کو کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے ) اور پلیئرز کی نمائندہ تنظیم (اے سی اے ) کے درمیان نئے معاہدے پر جاری بات چیت ختم ہوگئی۔

ادھر ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیاکہ ہماری پیش کردہ معاہدے کی تجویز کو بورڈ نے مسترد کردیا، جس پر جمعے کی دوپہر 2 گھنٹے کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا،اس میں معاوضے کی ادائیگی کے ماڈل پر اپنی جنگ کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیاگیا۔

تبصرے بند ہیں.