آسٹریلوی کرکٹر ایڈم ووگس میچ کے دوران سر پر باؤنسر لگنے سے بیہوش

کینبرا: 

آسٹریلوی کرکٹر ایڈموگس سر پر باؤنسر لگنے کے باعث زخمی ہوگئے اور بے ہوش ہوکر گراؤنڈ میں گر گئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم ووگس کو حریف بولر کیمرون اسٹیونسن نے باؤنسر کرایا جس سے ایڈم ووگس نے بچنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے اور گیند ان کے ہیلمٹ پر جالگی جس کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی زمین پر گر گئے اور بے ہوش ہوگئے، امپائرز نے میچ روک کر فوراً میڈیکل ٹیم کو بلایا جنہوں نے اسٹریچر پر ڈال کر ایڈم ووگس کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.