آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ کا دعویٰ مسترد کر دیا

پرتھ: 

آئی سی سی نے برطانوی اخبار کا اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے دعویٰ  مسترد کر دیا۔

آئی سی سی نے برطانوی اخبار کا اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین پرتھ ٹیسٹ میں کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا،جنرل منیجر اینٹی کرپشن الیکس مارشل کا کہنا ہے کہ ہمیں ’’دی سن‘‘ کی تحقیقات سے متعلقہ تمام مواد موصول ہوچکا، فی الحال ایسا کوئی اشارہ نہیں ملاکہ اس میچ میں شریک کسی بھی کھلاڑی سے مبینہ فکسرز کا رابطہ رہا ہو۔انھوں نے کہاکہ ہم ان الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے او تفتیش اینٹی کرپشن یونٹ رکن ممالک کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کرے گا، برطانوی اخبار کے ساتھ اپنے خفیہ ذرائع سے بھی معاملے کی چھان بین کریںگے۔

تبصرے بند ہیں.