آئل ٹینکر مالکان کا احتجاج؛ ملک بھر میں پٹرولیم سپلائی بندش کا خدشہ

کراچی: 

آئل ٹینکرز مالکان کی جانب سے ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

ملک بھرتیل سپلائی کرنیوالے آئل ٹینکرز کے ڈھانچے میں تبدیلی کے معاملے پر پی ایس او انتظامیہ اور آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میں پھر ٹھن گئی جب کہ آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں سپلائی بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس او اور آئل ٹینکرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے جب کہ آج مشاورتی اجلاس میں دیگر آپشنزکے ساتھ ہڑتال پربھی غور کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.