اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ او آئی سی کانفرنس ان کاباپ بھی خراب نہیں کرسکتا۔نجی نیوزچینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کم اہم اور عدم اعتماد کی تحریک میں ہارنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ او آئی سی کانفرنس کی سیکیورٹی حکومت اور مسلح افواج کی ذمہ داری ہے۔ او آئی سی کانفرنس کو ان کا باپ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اگر او آئی سی کو سبوتاڑ کیا گیا تو پورا نظام سبوتاڑ ہو جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.