اویغور ماڈل کو کورونا بچا ئومرکز میں رکھا گیا ہے، سنکیانگ حکومت کا دعوی

انھیں سنکیانگ کے وبا سے بچا ئوکے مرکز میں قانون کے مطابق قید کیا گیا ہے،پریس دفتر کا بیان

بیجنگ(مانیٹر نگ ڈیسک )سنکیانگ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ااویغور ماڈل کو کورنا بچائو مرکز میں رکھا گیاہے،میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی اویغور برادری سے تعلق رکھنے والے فیشن ماڈل، جنھوں نے چین کے صوبے سنکیانگ کے حراستی مرکز میں اپنی ویڈیو بنائی تھی جس میں انھیں لوہے کے بستر کے ساتھ ہتھکڑی لگے دیکھا جا سکتا ہے، کی حراست کا دفاع کرتے ہوئے چینی حکام کا کہناتھا کہ انھیں سنکیانگ کے وبا سے بچا ئوکے مرکز میں قانون کے مطابق قید کیا گیا ہے۔پر سنکیانگ حکومت کے پریس دفتر کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہاگیاکہ چین کے جیل قانون کے آرٹیکل 37 کے مطابق حکومت رہائی پانے والے قیدیوں کو دوبارہ آباد کرنے میں مدد کرے گی۔اس میں مزید کہا گیا کہ مردن گھاپر نے منتقلی کے دوران خود کو نقصان پہنچانے کے عمل کے ساتھ ساتھ پولیس کے خلاف بھی بدسلوکی کی جس پر پولیس نے انھیں روکنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی اور ان کا مزاج بہتر ہونے کے بعد ان پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.