اویس مظفرٹپی پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان بری، 2 کو جیل بھیج دیا گیا
حیدر آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفر پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو بری جب کہ 2 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ حیدرآباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹھٹھہ میں اویس مظفر پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے پولیس تفتیش کے بعد بے گناہ قرار دیئے گئے 2 ملزمان غلام قادر ملکانی اور محمد عثمان ملکانی کو بری جب کہ دیگر 2ملزمان یعقوب اورعلی اصغر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ساتھ ہی رکن صوبائی اسمبلی اعجاز شیرازی، شفقت شاہ شیرازی سمیت 10 افراد کے ناقابل گرفتاری وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 11مئی کو عام انتخابات کے دن اویس مظفر ٹپی جو صدر آصف زرداری کے منہ بولے بھائی بھی ہیں نے الزام عائد کیا تھا ٹھٹھہ میں شیرازی برادران کے حامیوں نے ان کی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے تھے، اویس مظفر ٹپی نے مقدمے میں شیرازی برادران سمیت دیگرافراد کو نامزد کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.