اوگرا کرپشن کیس میں توقیر صادق کی سزا کالعدم قرار، درخواست ضمانت مسترد

ہائی کورٹ نے اوگرا کرپشن کیس میں مرکزی ملزم اور سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی 3 سال کی سزا کالعدم قرار دے دی ہے تاہم ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے توقیر صادق کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ توقیر صادق جمرود کے راستے کابل داخل ہوا اور وہاں سے دبئی فرار ہوا جبکہ نیب آرڈیننس کی شق 31 کے تحت غیر حاضری پر سز اسنائی جاسکتی ہے جبکہ توقیر صادق کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل کو دبئی میں گرفتار کرکے عدالت کے سامنے غلط بیانی سے سزا دلوئی گئی لہٰذا عدالت ان کی سزا کو کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کے احکامات جاری کرے، عدالت نے دونوں جانب کے فریقین کے دلائل سننے کے بعد توقیر صادق کی 3 سال کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا تاہم ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 7 مئی 2013 کو عدم حاضری کی بنیاد پر توقیر صادق کو 3 سال کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے بند ہیں.