انیل کپور کے بیٹے پاکستانی برانڈ’’راستہ‘‘ کے معترف

ورشان نے پاکستانی برانڈ’’راستہ‘‘ کی جیکٹ پہنے ہوئے اپنی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے

دہلی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش ورشان پاکستانی برانڈ’’راستہ‘‘ کے معترف ہوگئے۔انہوںنے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ کچھ مہینے قبل وہ سکرول کر رہے تھے تو انہیں اس پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کے کپڑوں کے ڈیزائن اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک انہوں نے کسی اور برانڈکی ایسی تخلیقات نہیں دیکھیں ہیں۔ ورشان نے پاکستانی برانڈ’’راستہ‘‘ کی جیکٹ پہنے ہوئے اپنی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.