انگلینڈ کا ٹور میچ؛ 16 سالہ جیک ڈوران آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل

آسٹریلیا نے انگلینڈ سے رواں ماہ شیڈول ٹور میچ کیلیے چیئرمین الیون میں 16 سالہ جیک ڈوران کو شامل کرلیا۔ یہ مقابلہ دونوں ممالک کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ کے درمیان 29-30 نومبر کو منعقد ہوگا، انگلش ٹیم نے پرتھ میں ویسٹرن آسٹریلین کی سیکنڈ الیون کیخلاف اپنا پہلا ٹور میچ کھیلا تھا جبکہ ہوبارٹ میں آسٹریلیا ’اے‘ سے میچ کے دو دن بارش کی نذر ہوگئے تھے، انگلینڈ کے چوتھے ٹور میچ کیلیے آسٹریلیا نے 12 رکنی چیئرمین الیون کے اسکواڈ کا اعلان جمعرات کوکردیا، تاہم جیک ڈوران کے علاوہ اس میں دیگر پلیئرز خاصے تجربہ کار ہیں۔ٹیم کی قیادت اسپنر مائیکل بیئر کے سپرد کی گئی ہے، اسکواڈ کے اعلان پر کرکٹ آسٹریلیا کے نیشنل ٹیلنٹ منیجر گریگ چیپل نے کہا کہ انگلینڈ حالیہ برسوں میں سب سے کامیاب انٹرنیشنل ٹیم رہی ہے اور اس کیخلاف اس ٹور میچ میں ہم نے اپنے سب سے زیادہ باصلاحیت نوجوان پلیئرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، اسکواڈ میں شامل پلیئرز کے نام یہ ہیں۔مائیکل بیئر( کپتان)، اسٹیوکیزولینو، جیک ڈوران، مارکوس ہیرس، مائیکل ہل، الیگزینڈر کیتھ، جوش لالور، الیسٹر میکڈرمٹ، جیمز میوری ہیڈ، کین رچرڈسن، لیوک روبنز اور ایشٹون ٹرنر۔

تبصرے بند ہیں.