انگلینڈ میں آسٹریلیا کو تاریخ کی بدترین رسوائی کا سامنا
سڈنی: ایشز سیریز میں انگلینڈ سے ابتدائی 2 میچز ہارنے والے آسٹریلیا کو تاریخ کی بدترین رسوائی کا سامنا ہے۔ لارڈز میں کینگروز کو میزبان سائیڈ کے ہاتھوں 347 رنز کی بڑی شکست سے دوچار ہونا پڑا، یہ ان کی ٹیسٹ میچز میں مسلسل چھٹی ناکامی تھی، اس سے قبل وہ بھارت سے بھی سیریز میں 0-4 سے وائٹ واش ہوچکے، آسٹریلیا کی یہ 29 برس میں خراب ترین کارکردگی ہے لیکن اگر وہ آئندہ جمعرات کو شیڈول تیسرے ٹیسٹ میں بھی ہار جاتا ہے تو یہ اس کی 1884-87 کے بعد مسلسل 7 ناکامیوں کا ریکارڈ ہوگا۔آسٹریلیا کی جب دنیائے کرکٹ پر حکمرانی تھی اس وقت اس نے 8 ایشز سیریز جیتی تھیں، اس وقت وہ انگلش ٹیم کو مذاق سمجھتی تھی مگر اب خود مذاق بنی ہوئی ہے، البتہ کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ اب بھی وہ سیریز میں واپسی کیلیے پُراعتماد ہیں۔
تبصرے بند ہیں.