سائوتھمپٹن(سپو ر ٹس ڈیسک ) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج) جمعہ سے روز بائول، سائوتھمپٹن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا ٹیسٹ جیتنے کی صورت میں فاتح ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی ہوسکتی ہے، پاکستان کی فتح کی صورت میں آئی سی سی ورلڈ زیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن مل سکتی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اگر تیسرا ٹیسٹ جیت گئی تو وہ آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھین سکتی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔انگلینڈ ٹیم کی قیادت جو روٹ کریںگے جبکہ پاکستان کی ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ پاکستان ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لئے آخری ٹیسٹ جیتنا ضروری ہوگا جبکہ انگلش ٹیم کو سیریز جیتنے کے لئے ا?خری ٹیسٹ کم از کم ڈرا کھیلنا ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.