شارجہ (سپو ر ٹس ڈیسک) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیراہتمام متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن میں (آج) منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ یہ آئی پی ایل کا چوتھا میچ ہوگا جس میں راجستھان رائلز کا مقابلہ چنائی سپر کنگز سے ہوگا۔ راجستھان رائلز کی ٹیم سٹیون سمتھ کی زیر قیادت میں اترے گی جبکہ چنائی سپر کنگر کی کپتانی کے فرائض مہندرا سنگھ دھونی سرانجام دیں گے۔انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای کے تین مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی اس کے علاوہ لیگ میں چنائی سپر کنگز، دہلی کیپیٹلز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم سب سے زیادہ چار مرتبہ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن 2008ءمیں کھیلا گیا تھا جو راجستھان رائلز نے جیتا تھا۔ لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.