انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد پاکستان اوربیلجئم میں کروڑوں ڈالرزمالیت کی منشیات پکڑی گئی
اسلام آباد: پاکستان اوربیلجئم نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے تبادلے کے بعد اپنے اپنے ممالک میں کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کے تبادلے کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ افغانستان سے براستہ پاکستان بڑی مقدار میں حشش اور کوکین بیلجیئم اسمگل کی جا رہی ہے جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگل کی جانے والی 3 ہزار کلو گرام حشش قبضے میں لے کر 3 غیر ملکی اسمگلرز کوگرفتار کر لیا، پکڑی جانے والی حشش کی مالیت 3کروڑ ڈالرز ہے،اے این ایف حکام کے مطابق حشش کو گتے کے ڈبوں میں رکھ کر اوپرسے تولیہ رکھ کر چھپایا گیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سے انٹیلی جنس شیئرنگ کے تبادلے کے بعد بیلجیئم حکام نے بھی ایک ہزار کلو گرام کوکین اپنے ملک میں پکڑی ہے جس کی مالیت 4کروڑ 65لاکھ ڈالرہے۔
تبصرے بند ہیں.