کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 1.93 روپے اضافے سے 186.36 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ تین دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 4.78 روپے کا اضافہ ہوا ہے جو تین روز قبل انٹربینک مارکیٹ میں 181.58 روپے تھا۔آئی ایم ایف کے قرضے کے پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں اضافے اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے درآمدی بلوں کا حجم بدھ کو مسلسل تیسرے روز ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
تبصرے بند ہیں.