انسائیڈر ٹریڈنگ،نیب نے اسٹیٹ بینک سے وضاحت مانگ لی
اسلام آ باد: نیب نے اسٹیٹ بینک سے میسرز جے ایس بینک کے انسائیڈر ٹریڈنگ جرم سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے۔ نیب کو ایس ای سی پی کی طرف سے جو انکوائری رپورٹ ملی ہے اس کیمطابق جے ایس بینک انسائیڈر ٹریڈنگ میں ملوث پایا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے سٹیٹ بنک کا موقف الٹ ہے، نیب نے ایس ای سی پی سے بھی اس بات کی وضاحت مانگ لی ہے کہ اس نے سیشن کورٹ کراچی سائوتھ میں دائر رٹ پٹیشن میں جے ایس بینک کو شامل کیوں نہیں کیا؟ ایس ای سی پی اس بات کی وضاحت بھی مانگ لی گئی ہے کہ اس نے سٹیٹ بنک کو یہ رپورٹ دے کر غلط گائیڈ کیا کہ جے ایس بنک انسائیڈر ٹریڈنگ میںملوث نہیں ہے۔این اے او کے تحت نیب نے سٹیٹ بنک کے گورنر اور ایس ای سی پی کے چیئرمین کو خطوط جاری کر دیے ہیں، ایس ای سی پی نے نیب کو جو رپورٹ دی تھی وہ اسٹیٹ بینک کو دی گئی رپورٹ سے مختلف تھی، پہلی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جے ایس بینک انسائیڈر ٹریڈنگ میں ملوث ہے جبکہ دوسری رپورٹ میں جے ایس کو بری کیا گیا ہے، ان میں دو میں سے ایک رپورٹ تو غلط ہے، نیب نے اس حوالے سے ایس ای سی پی سے وضاحت طلب کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.