وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر الزامات کا ایک بار پھر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے دوران بجٹ اپوزیشن کی تنقید کا جواب دینے پر ترجمانوں کی تعریف کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتقام کی سیاست پی ٹی آئی کا نظریہ نہیں ہے۔ حکومت پر الزام لگا کر اپوزیشن جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ پاکستان میں ادارے اور عدالتیں اب آزاد ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر دورہ امریکا سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ایمنسٹی سکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو پورا موقع دیا گیا، اب بے نامی جائیداد رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.