انتخابی دھاندلی پراستعفیٰ دیا تھا، واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، غوث علی شاہ

کراچی: مسلم لیگ (ن) سندھ کے مستعفی صدرغوث علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے عام انتخابات میں دھاندلی اور پارٹی کی جانب سے شکایات کا نوٹس نہ لینے پر استعفیٰ دیا تھا، واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا نوٹس نہ لینے پر مئی میں استعفٰی دے دیا تھا، کسی نے استعفیٰ قبول کیا نہ ہی مجھ رابطہ کیا، لہذا میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مناسب نہیں سمجھتا۔ غوث علی شاہ نے کہا کہ سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، میرا ہرفیصلہ ملکی مفاد میں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.