لاہور(شو بز ڈیسک)سینئر اداکارجاوید شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا تھمنے کے بعد معمول کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں جو خوش آئند ہے ، امید ہے کہ اب فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ بھی ایک نئے جوش اورولولے کے ساتھ میدان عمل میں آئیں گے۔ ایک انٹرویومیں جاوید شیخ نے کہاکہ فلم انڈسٹری میں حالیہ چند ماہ میں جو تعطل آیاہے اس سے ہماری انڈسٹری کم و بیش دو سے تین سال پیچھے چلی گئی ہے ہم نے نہ صرف دن رات محنت سے اس وقت کو ریکو رکرنا ہے بلکہ آئندہ کیلئے بھی حکمت عملی بنانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہر کسی کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرناہوگا اور یہی موقع ہے کہ ہم اپنی تمام ترتوائیاں اس پر صرف کر دیں اور اس کے بغیر ہماری انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل نہیں کر سکتی۔
تبصرے بند ہیں.