امریکی پولیس اہلکار کی سات گولیاں کھا کربھی سیاہ فام امریکی زندہ بچ گیا

شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا،آپریشن سے تمام گولیاں نکال دی گئیں،حالت بہتر ہے،اہلخانہ

وسکونسن(مانیٹر نگ ڈیسک ) امریکی ریاست وسکونسن میں ایک امریکی پولیس اہلکار نے ایک سیاہ کو اس کے تین بچوں کے سامنے اس کی پشت پر سات گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں آپریشن میں اس کے جسم سے تمام گولیاں نکال دی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زخمی کے اہل خانہ کے وکیل نے میڈیا کو بتایا ایک گورے امریکی پولیس اہلکار نے 29 سالہ جیکب بلیک کو مارنے کے لیے اسے سات گولیاں ماریں۔ زخمی سیاہ فام کے والد نے بتایا کہ وہ اسے قریبی اسپتال لے گئے جہاں انہوں نے اس کی پیٹھ سے گولیاں نکالیں۔ وہ خطرے سے باہر ہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سفید فام پولیس افسر کو کار میں سوار ایک سیاہ فام کو گولیاں مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقعے پر ایک راہ گیر نے اس واقعے کی فوٹیج اپنے کیمرے میں بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کے ساتھ جرم کے مرتکب پولیس افسر کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.