امریکی صدارتی انتخابات؛ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ فتح سے چند قدم دور

واشنگٹن: 

امریکا میں 45 ویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے بعد نتائع آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق ریپبلکن پاری کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن پر سبقت حاصل ہے جب کہ واشنگٹن پوسٹ، سی این این اور فوکس نیوز کی جائزہ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔

امریکی عوام آج اپنے 45 ویں صدر کو منتخب کرنے جارہے ہیں جس کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا آغاز روایتی طور پر ریاست نیو ہیمپشائر کے 3 قصبوں سے ہوا، جہاں ووٹر اجتماعی طور پر پولنگ اسٹیشنز پہنچے اور انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں بتدریج پولنگ شروع ہوتی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.