امریکی سفیر کی عمران خان کی عیادت، کامیابی پر مبارکباد

لاہور: امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے لاہور میں عمران خان کی عیادت کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی،،امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر ووٹر ٹرن آوٹ جمہوریت کی کامیابی ہے۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شفاف انتخابی عمل پر خوشی ہوئی ہے،انتخابات میں ماضی کی نسبت زیادہ ٹرن آوٹ رہا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت فرینڈلی اپوزیشن کے بجائے موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.