امریکا کی نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

واشنگٹن: 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوارٹ نے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوارٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان کے ساتھ باہمی مفادات کے معاملات پر مل کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ عوامی سطح پرمضبوط تعلقات ہیں تاہم آئندہ مستقبل میں بھی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.