امریکا کی عمران خان کو مبارک باد، مل کر کام کرنے کا عزم

واشنگٹن: 

امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت سے مکمل تعاون کے ساتھ خطے میں امن و خوشحالی کے لئے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک مشترکہ کردار ادا کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  کہ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لیے امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا جیسا کہ پچھلی حکومتوں کے ساتھ بھی تعاون کرتا رہا ہے۔ دونوں مملک  کا مل کر کام کرنا خطے کے مفاد میں ہے اس لیے اس موقع کو کھونا نہیں چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.