امریکا کیمیائی ہتھیاروں سے لیس ڈرون بنائے گا، برطانوی اخبار

دنیا بھر میں ڈرون حملوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکی وزارت دفاع نے ڈرون ٹیکنالوجی کو جدید کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

لندن: () امریکا نے اگلے 25 سال میں ڈرون کو کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں کو خود کار نظام سمیت بہتر آلات سے لیس کیا جائے گا۔ ان میں کیمیائی ہتھیار بھی نصب ہوں گے۔ نئے ڈرون میں انسانی رہنمائی کے بغیر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہوگی۔ اخبار کے مطابق جدید ڈرون سمندر، زمین اور فضا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت کے حامل ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.