امدادی رقم کہاں گئی، متاثرین اب تک کیوں مر رہے ہیں؟ ارمینا کا حکمرانوں سے سوال

ارمینا رانا خان نے ٹوئٹر پر سیلاب سے متاثرہ بچی کے انتقال کی خبر شیئر  کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا۔

خبر کے مطابق ایک خاندان کی ننھی بچی جو کہ صرف ایک برس کی تھی پوری رات بھوک سے بلک بلک کر روتی رہی اور جب بھوک کی شدت برداشت نہ کرسکی تو جان گنوا بیٹھی، ارمینا نے اس خبر پر انتہائی افسوس کا اظہار بھی کیا۔

اداکارہ نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں سیلاب زدگان کو عطیہ کی گئی امداد سے متعلق اہم سوال اُٹھاتے ہوئے حکمرانوں سے پوچھا کیا کہ ’امدادی رقم کہاں گئی؟ متاثرین اب تک کیوں مر رہے ہیں؟‘

ارمینا کے اس سوال پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھی آواز اٹھائی اور حکومت کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر تنقید کی۔

ایک  صارف نے کہا کہ یہ لوگ اُس وقت تک عطیات جمع کرتے رہیں گے جب تک لندن میں فلیٹ خریدنے کے قابل نہیں ہو جاتے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے میں ملنے والی عطیات کی طرح یہ بھی کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.