امت مسلمہ دہشت گردی سمیت دیگر بحرانوں پر مل کر قابو پا سکتی ہے، سعودی سفیر
اسلام آ باد: پاکستان میں تعینات سعودی سفیرعبدلعزیز بن ابراہیم الغدیرکا کہنا ہے کہ امت مسلمہ دہشت گردی سمیت دیگر بحرانوں پر مل کر قابو پا سکتی ہے۔ اسلام آباد میں رابطہ عالم اسلامی انٹرنیشنل برائے تحفیظ قرآن کریم کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی سفیر عبدلعزیز بن ابراہیم الغدیر کا کہنا تھا کہ حرم شریف کا توسیعی منصوبہ3 برس میں مکمل ہو گا منصوبے کی خاطر رواں سال تمام اسلامی ممالک کے عازمین حج کا کوٹا20 فیصد جبکہ اندرون ملک50 فیصد کم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کے لئے حرم شریف میں اربوں ڈالر کی لاگت سے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ ہر حاجی باآسانی فریضہ حج ادا کرسکے۔ واضح رہے کہ حرم شریف میں توسیعی منصوبے کی تکمیل سے 4 لاکھ مربع میٹر کی مزید گنجائش دستیاب ہوسکے گی جس سے مزید 22 لاکھ افراد کے نماز پڑھنے کی جگہ میسر آئے گی۔
تبصرے بند ہیں.