ابوظہبی(مانیٹر نگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر 15 ستمبر کو دستخط ہونگے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں وائٹ ہائوس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ دستخط کی تقریب کی سربراہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے معاہدے کا اعلان بھی صدر ٹرمپ نے تیرہ اگست کو وائٹ ہاوس سے کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.