اوسلو(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے کرانے میں کردار پر اس سال امن نوبل انعام کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے کی رکن پارلیمان کرسٹین ٹائبرنگ جیڈ نے صدر ٹرمپ کو نامزد کیا ۔انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان امن معاہدے میں کردار کی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے۔یہ ایک منفرد ڈیل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کا عراق سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ بھی ایک اہم عامل ہے۔قبل ازیں پینٹاگان نے کہا کہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد ستمبر میں 5200 سے کم کرکے 3000 کردی جائے گی۔وہ پہلی سیاست دان نہیں،جنھوں نے صدر ٹرمپ کونوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان سے قبل وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے 13 اگست کو ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان سمجھوتا ایک مثال ہے کہ صدر ٹرمپ کو کیوں نوبل امن انعام کے لیے سب سے آگے کیوں ہونا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.