لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر پی ٹی آئی کے 26 منحرف ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ سپیکر پرویز الٰہی کی جانب سے ریفرنسز الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے 26 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے موصول ہوگیا۔ ریفرنس آج سپیکر کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ الیکشن کمیشن میں آرٹیکل 63 اے کے تحت 26 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز جمع کرائے گئے۔ ان منحرف ارکان نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دے کر 63A کی خلاف ورزی کی۔ ان منحرف ارکان کے خلاف آرٹیکل 63A کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.