الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنائے:وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی درخواست کر دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ طویل عرصے سے التواء کے شکار پی ٹی آئی کے غیر ملکی فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنائے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ ریاستی اداروں پر بار بار شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے، عمران نیازی کو دیئے گئے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.